فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, January 27, 2020

قرض کی تیسری قسط ، آئی ایم ایف وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع

اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کےتکنیکی وفدکی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع ہے، مذاکرات میں کامیابی کےبعدپاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملے گی، پاکستان کواب تک ایک ارب 45 کروڑڈالر کا قرضہ مل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد دوسرے سہ ماہی کے جائزے کیلئے فروری میں پاکستان آئےگا ، وفدتکنیکی حکام پرمشتمل ہوگا، جو آئی ایم ایف پلان کے تحت پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

وفد دس روز کیلئے اسلام آباد آئےگا، آئی ایم ایف کی جانب سےتیسرےجائزےکاباقاعدہ آغاز 6 مارچ سے ہوگا جبکہ دوسرے جائزہ مذاکرات میں کامیابی کے بعد پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملےگی، قسط کا حجم 45 کروڑ ڈالر تک ہوگا۔

خیال رہے پاکستان نے  آئی ایم ایف کی جانب سے اب تک ایک ارب 45 کروڑڈالر کاقرضہ مل چکا ہے۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دوسری قسط موصول

واضح رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے تین سال کے عرصے میں 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔

پہلی قسط جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہماری مشاورت سے مالی سال کا بجٹ تیار کیا اور پارلیمنٹ سے بھی منظور کروا دیا۔

حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ بجلی اور گیس کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کی جائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دوسری قسط کی منظوری سے متعلق آئی ایم ایف کے تحت پاکستان کا پہلا جائزہ لینے کے بعد کہا گیا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے فیصلہ کن عمل سے ملک میں معاشی استحکام کو مضبوط رکھنے میں مدد ملی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2U4w7lF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment