فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Showing posts with label ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar. Show all posts
Showing posts with label ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar. Show all posts

Wednesday, January 29, 2020

متحدہ عرب امارات: ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

ابوظبی : یو اے ای میں بھی مہلک ترین وائرس کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، ہلاکت خیز وائرس سے متاثرہ مسافر نے ووہان سٹی سے امارات پہنچا تھا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کرونا کا یو اے ای میں ایک کیس سامنے آگیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص چین کے شہر ووہان سے متحدہ عرب امارات آنے والی فیملی کا فرد ہے جسے انتظامیہ نے اسپتال میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کروناوائرس کی متحدہ عرب امارات منتقلی کے خدشے کے پیش نظر تمام ہوائی اڈوں پر حفاظتی اقدامات کیے جاچکے ہیں، ایئرپورٹ پر ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 132 ہو گئی

خیال رہے کہ اب تک امریکا، جرمنی، جاپان، فرانس، سنگاپور سمیت 16 ایسے ممالک میں جہاں اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چین نے فلو کی طرح کے اس وائرس سے نمٹنے کے لیے سفری پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، ووہان سے باہر نکلنے یا شہر میں جانے پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

چین میں مہلک کرونا وائرس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، ایک کروڑ دس لاکھ آبادی والا شہر سنسان ہو گیا اور ہر طرف ہو کا عالم ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو جان لیوا کرونا وائرس کے خلاف مدد کی پیش کش کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس معاملے کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uKBfRi
via IFTTT

Tuesday, January 28, 2020

سندھ حکومت کو ایک اور دھچکا، عدالت نے بھی پولیس افسران کے تبادلے کالعدم قرار دے دیے

کراچی: عدالت نے سندھ پولیس کے دو افسران کے تبادلے کالعدم قرار دے دیے ہیں جو سندھ حکومت کو ایک اور دھچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایس پی ڈاکٹر رضوان اور ڈی آئی جی خادم حسین کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ دونوں افسران کا تبادلہ غیر قانونی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس افسران کے تبادلے کے طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا، سندھ حکومت آئی جی کی مشاورت کے بغیر افسران کے تبادلے نہیں کر سکتی، ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر دونوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا، افسران کی معطلی کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ حالیہ دنوں میں 80 پولیس افسران کے تبادلے کیے جا چکے ہیں، سندھ حکومت نے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

وزیراعظم عمران خان کی آج آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات ہوگی

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ آئی جی کے علم میں لائے بغیر کیا گیا، ضابطے کے مطابق ڈی آئی جی کے تبادلے کے لیے آئی جی سے مشاورت لازمی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی تبدیلی کے لیے رضا مندی ظاہر کی جا چکی ہے، نئے آئی جی کے انتخاب کے سلسلے میں وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GxyRQK
via IFTTT

سعودی کمپنیوں کو کس شعبے میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے؟

ریاض: سعودی عرب کی کمپنیز کو کس شعبے میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، سعودی وزیر نے بتا دیا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر محنت و سماجی فروغ انجینئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ مملکت میں اکاؤنٹنٹ کا پیشہ کمپنیوں کی طرف سے زیادہ مطلوب ہے اور نوجوانوں میں بھی سب سے زیادہ مقبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیشے میں خواتین کی بھرتی انتہائی مناسب رہے گی کیونکہ اکاؤنٹنٹ سے منسلک لوگوں کا دفتری کام ہے، انہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹنٹ سے منسلک افراد کو اوسط 7 ہزار ریال ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، یہ معقول تنخواہ ہے جس پر سعودی نوجوانوں کو توجہ دینی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت محنت اور ہیومن ریسورسز فنڈ مشترکہ طور پر لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں تاکہ اس شعبے کے لیے سعودی نوجوان اور خواتین کو تیار کیا
جائے۔

سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزارت محنت اور سعودی اکاؤنٹنٹ اتھارٹی کے تعاون سے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی اکاؤنٹنٹس کی رجسٹریشن ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Gts2jd
via IFTTT

طیارے میں سوار مسافر کی غیر مہذب حرکت، ویڈیو وائرل

لندن : جہاز میں سوار مسافر کی غیر مہذب حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز میں بیٹھا ایک مسافر اپنے ایٹھڑی مردہ کھال کو نوچ کر نکال رہا ہے۔

مذکورہ شخص کے قریب پیچھے مسافر نے یہ ویڈیو بنائی جس کا مقصد دیگر مسافروں کو صرف یہ بتانا تھا کہ وہ سفر کے دوران آداب معیار کو برقرار رکھیں۔

مسافر نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے اب تک 1 لاکھ صارفین نے دیکھ کر مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جبکہ کچھ نے کمنٹس بھی کیے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’میں یہ نہیں دیکھ سکتا، یہ انتہائی غیر مہذب حرکت ہے‘، جب ایک صارف نے کہا کہ ’میں پولیس کو فون کرتا‘۔

ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھنے میں بعد میرے چہرے کے تاثرات بالکل ختم ہوگئے، جبکہ بہت سے صارفین کی جانب سے ابکائیوں کے ایموجی شیئر کیے گئے۔

جہاز میں سوار مسافر کی عجیب و غریب حرکت، ویڈیو وائرل

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں طیارے میں سوار ایک مسافر کو پاؤں سے کھرنٹ ہٹاتے دیکھا گیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GtmyVH
via IFTTT

نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرنے والے ملک سے فرار ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرنے والے ملک سے فرار ہیں، قوم نے پہلے ایسے بیمار کبھی نہیں دیکھے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فردوس عاشق اعوان نے نون لیگ کے رہنماؤں کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے۔

شہباز شریف کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ ترچھی ٹوپی، ذائقے دو نومبر سے ملک سے فرار ہیں، کیمروں، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے ہیں، روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں، پارلیمان سے تنخواہیں لیتے ہیں مگر قوم کی خدمت کیلئے دستیاب نہیں، ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے اب احتساب سے نہیں بچ سکتے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Gz2PDQ
via IFTTT

بلوچستان میں بجلی کی بچت کے بڑے منصوبے میں پیش رفت

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بجلی کی بچت کے بڑے منصوبے کے سلسلے میں زرعی ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقلی کے پروجیکٹ میں پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 10 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی میں پیش رفت ہوئی ہے، پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے پہلی مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اور سیکریٹری پاور نے متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں فزیبلٹی رپورٹ کا جائزہ لیا، رپورٹ جرمن کمپنی اور نیسپاک نے مل کر تیار کی ہے، اس رپورٹ پر اسٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین سے رائے لی جائے گی۔

فزیبلٹی رپورٹ میں سورج کی روشنی سے استفادے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی پر منتقلی سے عوامی آگاہی کے لیے اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے بڑھنے کی رفتار میں کمی

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ہزاروں ٹیوب ویلز کو اربوں کی بجلی فراہم کی جاتی ہے، بر وقت ادائیگیاں نہ ہونے سے گردشی قرضے میں اضافہ ہوتا ہے، سولر ٹیوب ویلز سے بلوچستان میں زرعی انقلاب آ جائے گا، اور بجلی خسارے سے بھی بچا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بلوچستان سے جو وعدے کیے تھے، ان میں سے ایک ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا وعدہ بھی شامل تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2vopsbM
via IFTTT