فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

اپنے ملک کا چور ہوں تو کیا، دشمن کا تو ہیرو ہوں نا، مراد سعید کی بلاول پر تنقید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک کا چور ہوں تو کیا، دشمن کا تو ہیرو ہوں نا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو نے بھارتی ایئر اسٹرائیک اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بیان دیا تھا ٹویٹر پر مراد سعید نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد صاحب کی کرپشن داؤ پر لگانے کے لیے ملک کی عزت داؤ پر لگا سکتا ہوں۔

مراد سعید نے مزید لکھا کہ ایک پرچی کو بنیاد بنا کر پارٹی چیئرمین بن سکتا ہوں، سیاسی مفاد کے لیے نام بدل سکتا ہوں، ایک سال کی عمر میں کمپنی کا ڈائریکٹر لگ سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک مخالف بیان دیا تھا جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا اور بلاول بھٹو کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان پر تنقید کی۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر) امجد شعیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بلاول والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، مراد سعید

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو والد آصف زرداری کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، انہوں نے بھی آج وہی کیا جو نواز شریف کیا کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو اپنی چوری بچانے کیلئے سیاست کے استعمال کا مشورہ جس نے بھی دیا وہ ان کا خیرخواہ نہیں ہے، بلاول سمجھ لیں کہ سیاست کی آڑ میں سنگین جرائم کے تحفظ کا نسخہ اب کارگر نہیں رہا۔

The post اپنے ملک کا چور ہوں تو کیا، دشمن کا تو ہیرو ہوں نا، مراد سعید کی بلاول پر تنقید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FleANd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment