فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

’’سپنے تو ہوتے ہی سچ ہونے کے لیے ہیں‘‘ :‌ فلم باجی کا ٹیزر جاری

کراچی: اےآر وائی اور 33 فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’’باجی‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں پاکستانی اداکارہ میرا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم میں اداکارہ میرا کی طویل عرصے بعد فلم نگری میں واپسی ہوئی جبکہ اُن کے ساتھ باجی میں آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، محسن عباس حیدر، نیئر اعجاز اور نشو بیگم شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم 28 جون 2019 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اے آر وائی فلمز کی جانب سے فلم کا 1 منٹ 21 سیکنڈ دورانیے کا ٹیزر جاری کیا گیا جس کا آغاز مرکزی کردار سے ہوا۔ مختصر ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ ’باجی‘ کی مقبولیت کا دور ختم ہونے کو ہے جبکہ اُن کی جگہ آمنہ الیاس لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں کردار دیگر نامور شخصیات کا بھی ذکر کرتے نظر آئے جبکہ دو ڈائیلاگ بہت زیادہ متاثر کُن ہیں۔

ابتدا میں اداکارہ میرا کی آواز میں یہ ڈائیلاگ شامل ہے کہ ’سپنے تو ہوتے ہی سچ ہونے کے لیے ہیں‘۔

ایک اور منظر میں میرا یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ ’ایک دن ہمارا بھی بڑا سا بنگلا ہوگا جس کی اونچی اونچی دیواریں ہوں گی‘۔

ٹیزر کے آخر میں میرا کو شدید غصے کی حالت میں دکھایا گیا جس میں وہ انگریزی میں جملہ ادا کررہی ہیں کہ ’آپ مجھ سے محبت یا نفرت کرسکتے ہیں مگر میرا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا‘۔

The post ’’سپنے تو ہوتے ہی سچ ہونے کے لیے ہیں‘‘ :‌ فلم باجی کا ٹیزر جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ZrexbY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment