فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, April 7, 2019

کراچی: موبائل چھیننے کی انوکھی واردات، سوشل میڈیا پر فون بیچنے کا اشتہار لگانا مہنگا پڑ گیا

کراچی: شہرِ قائد میں موبائل چھیننے کی انوکھی واردات سامنے آ گئی نوجوان کو سوشل میڈیا پر موبائل فون بیچنے کا اشتہار لگانا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موبائل چھیننے کی انوکھی واردات سامنے آ گئی، ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر موبائل فون بیچنے کا اشتہار اس وقت مہنگا پڑا جب اسے فون ہی سے محروم ہونا پڑ گیا۔

ملزم خریدار بن کر آیا اور اسلحہ دکھا کر نوجوان سے موبائل فون چھین کر بھاگ گیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر موبائل فون بیچنے کا اشتہار لگایا تھا، ملزم خریدار بن کر پہنچا اور موبائل فون لے اڑا۔

شہری کا کہنا تھا کہ ملزم نے رابطہ کر کے کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر موبائل فون دکھانے کا کہا، وہاں پہنچنے پر ملزم نے چالاکی دکھائی اور پہلے موبائل چیک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں تین ماہ کے دوران 9 ہزار 664 شہری موبائل فون سے محروم

بعد ازاں سفید شلوار کرتا پہنے ملزم رقم دینے کا کہہ کر گلی میں لے گیا اور اسلحہ دکھا کر موبائل فون لے کر فرار ہو گیا، شہری نے جوہر آباد پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے۔

یاد رہے کہ شہرِ قائد میں 2 اپریل کو موٹر سائیکل سواروں نے آٹھویں جماعت کے 15 سالہ طالب علم کو موبائل فون چھین کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ طالب علم احسن گھر کے باہر موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا کہ ڈاکو پہنچ گئے، اور مزاحمت پر اس کی جان لے لی۔

یکم اپریل کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں تین ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 60 سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ 9 ہزار 664 شہریوں کو موبائل فونز سے محروم ہونا پڑا۔

The post کراچی: موبائل چھیننے کی انوکھی واردات، سوشل میڈیا پر فون بیچنے کا اشتہار لگانا مہنگا پڑ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FVDa7G
via IFTTT

No comments:

Post a Comment