فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ کیس میں اہم پیش رفت

لاہور: شہبازشریف اور ان کے صاحب زادوں حمزہ اور سلمان شہباز کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کیا گیا، ملزم پر شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے.

نیب لاہور کے مطابق آفتاب محمود کو زیر حراست ملزم شاہد شفیق کے انکشافات پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دونوں ملزمان آفتاب محمود اورشاہد شفیق کزن ہیں.

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزمان کروڑوں روپے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے، ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا، جس سے اہم شواہد ملے.

نیب کے مطابق ملزم آفتاب “عثمان انٹرنیشنل” نامی فارن کرنسی ایکسچینج لندن اوربرمنگھم سےآپریٹ کرتا رہا، آفتاب محمود حمزہ، سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں ٹی ٹی بھیجتا رہا.

مزید پڑھیں: شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ :شریف خاندان کے فرنٹ مین نے اہم راز اگل دئیے

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف فیملی کے خلاف 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ہیں، گرفتار ملزم آفتاب محمود کو کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا، ملزم آفتاب کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کی جائے گی.

خیال رہے کہ شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق عرف چینی نے شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں دوران تفتیش اہم رازاگل دئیے ہیں، رمضان شوگرملز کے  منیجر نے اعتراف کیا کہ ہانگ کانگ اور دبئی سے رقوم اس کےاکاؤنٹ میں آتی تھیں، پھر رقوم شہباز فیملی کےاکاؤنٹ میں منتقل ہوتیں۔

The post شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ کیس میں اہم پیش رفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GCDTfH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment