فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

افغانستان : کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے سات کان کن ہلاک

کابل : افغانستان کے شمالی صوبے سامانغان کی تحصیل درِسول بالا میں کوئلے کے کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں سات کان کن ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سامانغان کے گورنر دفتر کے ترجمان صدیق عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کے علاقے دہنِ طور میں واقع کوئلے کی کان میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں سات کان کن ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ اسی تحصیل کی ایک اور کوئلے کی کان میں بھی تقریبا دو ہفتے قبل گیس کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

The post افغانستان : کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے سات کان کن ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UU0sVO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment